بسم اللہ الرحمن الرحیم رجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے اس ماہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ رجب ترجیب سے ماخوذ ہے اور ترجیب کے معنی تعظیم کے ہیں اہل عرب اس ماہ مبارک کو اللہ رب العزت کا مہینہ کہتے تھے اور بڑی تعظیم کرتے تھے اس لیے اس ماہ مبارک کو رجب سے موسوم کیا گیا ہے رجب کو اسم بحیرہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں کسی فریادی کی آواز کو نہیں سنا جاتا تھا اور نہ ہی اس مبارک مہینے میں ہتھیاروں کی کھٹکھٹاہٹ سنی جاتی تھی اس ماہ مبارک کی یکم تاریخ کو حضرت سیدنا نوح علیہ السلام کشتی سوار ہوئے اور ماہ مبارک کی ستائیسویں رات کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج شریف کی جس میں آسمانی سیر اور جنت اور دوزخ کا ملاحظہ کرنا اور دیدار الہی سے مشرف ہونا تھا اور اسی ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو سید القونین حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معبوث فرمایا گیا اس ماہ مبارک کو عصر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت اپنے بندوں پر رحمت اور مغفرت انڈیلتا ہے اس میں عبادت مقبول اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ زمانہ جاہلیت میں جب مظلوم ظالم کے لیے بد دعا کرنا چاہتا تو ماہ رجب میں بد دعا کرتا تاکہ وہ مقبول بارگاہ الہی ہو جائے۔ ماہ رجب ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جن کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے حضور اقدس علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا رجب اللہ تعالی کا مہینہ اور شعبان میرا اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے حضور اقدس الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا بے شک رجب عظمت والا مہینہ ہے اس میں نیکیوں کا ثواب دگنا ہوتا ہے جو شخص رجب کا ایک دن روزہ رکھے گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھے ماہ رجب کی فضیلت باقی مہینوں پر ایسی ہے جیسی حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت باقی انبیاء کرام علیہ الصلوۃ والسلام پر ہے اور ماہ رمضان کی فضیلت باقی مہینوں پر ایسی ہے جیسے اللہ تعالی کی فضیلت تمام بندوں پر ہے ماہ رجب کے روزے رکھنا ثواب ہے حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا رجب ایک عظیم الشان مہینہ ہے اس میں اللہ رب العزت نیکیوں کو دگنا کر دیتا ہے جو آدمی رجب کے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھے ہیں اور جو کوئی رجب کے سات دن کے روزے رکھے اس پر دوزخ کے سات دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جو کوئی اس کے آٹھ دن کے روزے رکھے تو اس کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھولے جاتے ہیں اور جو آدمی رجب کے دس دن روزے رکھے تو اللہ رب العزت سے جس چیز کا سوال کرے گا وہ اسے دے گا اور جو کوئی رجب کے پندرہ روزے رکھے تو آسمان سے ایک منع دن ادا کرے گا تیرے گزشتہ گناہ معاف ہو گئے ہیں اور اب نئے سرے سے عمل شروع کر اور جو زیادہ روزے رکھے گا اسے اللہ رب العزت بہت زیادہ دے گا ابن عباس سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رجب اللہ رب العزت کا مہینہ ہے شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے حضرت موسی بن عمران رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے سنا آپ نے فرمایا جنت میں ایک نہر ہے جسے رجب کہتے ہیں اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید شہد سے جو شخص رجب کے مہینے میں ایک روزہ رکھے اللہ رب العزت اسے اس نہر سے پانی پلائے گا حضرت ذوالنون مصری فرماتے ہیں رجب آفات کے ترک شعبان عبادات کے استعمال اور رمضان کرامات کی انتظار کا مہینہ ہے پس جس نے آفات کو ترک نہ کیا عبادت سے تعلق نہ جوڑا اور کرامات کا انتظار نہ کیا وہ اہل باطل سے ہے آپ نے مزید فرمایا جب کھیتی کا مہینہ ہے شعبان پانی دینے کا مہینہ اور رمضان کھیتی کاٹنے کا مہینہ ہے اور وہ شخص جو بوتا ہے کاٹتا ہے اور اپنے عمل کا بدلہ پاتا ہے جس نے کھیتی کو ضائع کیا وہ کٹائی کے دن پشیمان ہوتا ہے اپنے گمان کے خلاف پاتا ہے اور برے انجام کو دیکھتا ہے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ نے ارشاد فرمایا جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا گویا اس نے ایک ہزار سال روزہ رکھا۔ اور یہ ایسے ہے جیسے اس نے ایک ہزار غلام آزاد کیے اور اس نے اس ماہ مبارک میں صدقہ دیا گویا اس نے ایک ہزار دینار صدقہ دیا اور اللہ رب العزت اس کے بدن پر ہر بال کے بدلے ایک ہزار نیکی لکھ دیتا ہے ایک ہزار درجے بلند کرتا ہے اور اسے ایک ہزار گنا مٹا دیتا ہے تو میرے محترم ناظرین رجب کا مہینہ رواں دواں ہے جتنا ممکن اس میں اللہ تعالی کی عبادت کریں۔ روزے رکھیں۔ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ نیک اعمال کریں۔ نوافل پڑھیں۔ اپنے لیے اور امت مسلمہ کے لیے دعا کیجیے۔ انہی لفظوں کے ساتھ میں اجازت چاہوں گا اس امید کے ساتھ کہ سانسوں نے وفا کی تو اگلی بار آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گا۔ تب تک کے لیے خدا حافظ۔ اللہ پاک آپ سب کا حافظ و نگہبان ہنستے رہیے اور ہمیشہ مسکراتے رہیے۔
Leave a Comment